مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے خلاف بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو پاکستانی وزارت خارجہ میں طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق 28 جولائی کو کنٹرول لائن پر بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تھی اور بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔
لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے خلاف بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو پاکستانی وزارت خارجہ میں طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا گیا ہے۔
News ID 1892531
آپ کا تبصرہ